بھارت نے ایل او سی پر شہریوں پر حملے جاری رکھے تو خاموش نہیں رہیں گے وزیراعظم

ہمیں بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کا سخت اندیشہ ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک January 19, 2020
لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بھارتی حملے معمول بن گئے ہیں، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایل او سی کے دوسری جانب آباد بے گناہ شہریوں پر حملے جاری رکھے تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہوجائے گا۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر حملے ناصرف معمول بن گئے ہیں بلکہ اس میں شدت بھی آرہی ہے، جس کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کی جانب ایل او سی پر عسکری مبصر مشن کی واپسی کے لیے اصرار کرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک خودساختہ اور جعلی حملے کا اندیشہ ہے، وہ بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت نے ایل او سی کے دوسری جانب نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا تو پاکستان کے لئے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |