بلدیاتی انتخابات سندھ اور پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع اس لئے کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار حصہ لے سکیں، الیکشن کمیشن

کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع اس لئے کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار حصہ لے سکیں، الیکشن کمیشن فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ سے لوڈ کرکے جمع کرانے کے لئے آج رات کا وقت دیا گیا تھا تاہم اب الیکشن کمیشن نے اس تاریخ میں کل تک کی توسیع کردی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں اور اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
Load Next Story