امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

حادثہ انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا


ویب ڈیسک January 19, 2020
حادثہ انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا، فوٹو : ٹویٹر

امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا چھوٹا طیارے کے پرواز بھرتے ہی انجن سے دھواں اُٹھنے لگا جس کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گر گیا۔ زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے میں پائلٹ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت 35 سالہ ڈسٹن ڈوبے کے نام سے ہوئی ہے، حادثہ طیارے کے انجن میں خرابی ہونے کے باعث ہوا۔ طیارہ پائلٹ کی ہی ملکیت تھا جس کو وہ نجی طور پر استعمال کیا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثوں میں گزشتہ دو ماہ سے ہوشربا اضافہ ہوا ہے، پانچ واقعات میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والے دو سیاح فیملی بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |