ملالہ یوسف زئی نے ’’گلیمر ویمن آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ بھی جیت لیا

ایوارڈز کی تقریب میں مختلف نوعیت کے دیگر ایوارڈز بھی خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے

ملالہ کو یہ ایوارڈ خواتین کی تعلیم کے لئے ان کی قربانیوں اور کاوشوں کی بنا پر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

امریکا میں ملالہ یوسف زئی کو ''گلیمر ویمن آف دا ایئر'' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ دینے کی رنگا رنگ تقریب امریکی ریاست نیو یارک میں سجائی گئی، گلیمر ویمن آف دا ایئر کا ایوارڈ ہر سال شوبز، سیاست، کھیلوں اور سماجی کاموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو دیا جاتا ہے تاہم اس بار یہ ایوارڈ ملالہ کو خواتین کی تعلیم کے لئے ان کی قربانیوں اور کاوشوں کی بنا پر دیا گیا۔


ایوارڈز کی تقریب میں مختلف نوعیت کے دیگر ایوارڈز بھی خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے، لیڈی گاگا اور باربرا اسٹریسینڈ بھی ایوارڈ کی حقدار قرار دی گئیں جبکہ امریکا کے سینڈی اسکول میں فائرنگ کے وقت بچوں کو بچانے والی ٹیچر کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو اس سے قبل بھی کئی عالمی سطح کے ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے اور وہ امن کے نوبل ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئی تھیں۔
Load Next Story