امیر جماعت اسلامی منور حسن کے بیان پر فوج کا جواب سیاست میں مداخلت نہیں پرویزرشید

فوج کا بیان عوامی جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات


ویب ڈیسک November 12, 2013
فوج کے بیان کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے, پرویز رشید. فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق امیر حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے پر فوج کی مذمت سیاست میں مداخلت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا جی ایچ کیو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فوج کا بیان عوامی جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کا جی ایچ کیو کا دورہ پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے بیان کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کی جانب سے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دیئے جانے کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور گمراہ کن قرار دے کر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |