حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھرمیں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگادی

مرکزی جلوسوں کے تحفظ کےلئے گرومندر سے ٹاور تک دکانوں اور اطراف کے راستوں کو کینٹینر لگا کر سیل کرنا شروع کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 12, 2013
بچوں، خواتین، بزرگوں اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ فوٹو؛فائل

سندھ حکومت نے سیکیورٹی کی صورتحال کے باعث کراچی سمیت پورے صوبے میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کے نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی تاہم بچوں، خواتین، بزرگوں اور صحافیوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ دوسری جانب پولیس نے ہرسال کی طرح اس سال بھی عاشورہ کے مرکزی جلوسوں کے تحفظ کےلئے گرومندر سے ٹاور تک دکانوں اور اطراف کے راستوں کو کینٹینر لگا کر سیل کرنا شروع کردیا ہے۔ سیل کی جانے والی دکانیں اور راستوں کو عاشورہ کے بعد ہفتے کو کھولا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی اور کراچی پولیس کے سربراہ شاہد حیات نے کہاکہ جلوسوں کے راستے پر سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جب کہ جلوس نکلنے سے پہلے راستے بم ڈسپوزل اسکواڈ چیک کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں