الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد ہونے پر نظرثانی اپیل کافیصلہ

درخواست میں ایک بار پھر سپریم کورٹ سے بلدیاتی انتخابات کے لئے 4 ماہ کی مہلت دینے کی استدعا کی جائے گی،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 12, 2013
رجسٹرار آفس نے درخواست یہ اعتراض لگا کر واپس کردی تھی کہ عدالت عظمیٰ اس حوالے سے فیصلہ سناچکی ہے اس لئے درخواست قابل سماعت نہیں ہے، فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لئے دائر درخواست مسترد ہونے کے بعد ایک بار سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے قانونی معاونین نے نظر ثانی درخواست تیار کرلی ہے جو بدھ کو دائر کی جائے گی۔ درخواست میں ایک بار پھر استدعا کی جائے گی کہ سپریم کورٹ ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 4 ماہ کی مہلت دے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمشین نے بلدیاتی انتخابات 4 ماہ تک ملتوی کرنےکے لئے سپریم کورٹ میں درخواست کی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست یہ اعتراض لگا کر واپس کردی تھی کہ عدالت عظمیٰ اس حوالے سے فیصلہ سناچکی ہے اس لئے درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں