گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا 7 واں روزصنعتکاروں اور حکومت کو اربوں روپے کا نقصان
حکومت نے مطالبات مان لئے لیکن نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد ہی ہڑتال ختم کی جائے گی، گڈز ٹرانسپورٹز کا موقف
ISLAMABAD:
حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے کے اعلان کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 7ویں روز بھی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے صنعتکاروں کے مالی اور حکومت کے محصولاتی نقصانات بڑھتے جارہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ایف بی آر کی جانب سے تمام مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ہے، جس کی وجہ سے جہاں ایک جانب برآمدی آرڈرز کی ترسیل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے وہیں درآمدی مال بھی بندرگاہ پر پڑا ہے جس سے صنعتکاروں کے مالی اور حکومت کے محصولاتی نقصانات بڑھتے جارہے ہیں۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی حکومت کی جانب سے اسی قسم کی یقن دہانیاں کرائی گئی تھیں اور انہوں نے حکام پر اعتماد کرکے احتجاج ختم کردیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے کسی بھی مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد ہی ہڑتال ختم کی جائے گی۔،دوسری جانب کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے اہم مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کے باوجود ہڑتال جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔
واضح رہے کہ گڈر ٹرانسپورٹرز نے ایف بی آر کی جانب سے بندرگاہوں سے لانے اور لےجانے والے سامان پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے، حکام کی جانب سے روکے جانے والے کنٹینرز کے کرائے کی ادائیگی، مشتعل افراد کے ہاتھوں نذر آتش کئے جانے والے ٹرکوں کا معاوضے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔