دوران فیلڈنگ بھارتی اوپنر شیکھردھون کے کندھے پر چوٹ لگ گئی

چوٹ لگنے کے باعث بیٹنگ کے دوران بھی دھون اوپننگ کے لیے نہیں آئے


Sports Desk January 20, 2020

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کندھے کی تکلیف سے دوچار ہوگئے۔

پانچویں اوور میں چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ میدان سے باہر چلے گئے، انھیں مقامی اسپتال میں ایکسرے کے لیے لے جایا گیا، انھوں نے باقی اننگز میں فیلڈنگ نہیں کی جبکہ بیٹنگ کے دوران بھی وہ اوپننگ کیلیے نہیں آئے بلکہ لوکیش راہول نے روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں