خواتین کا ٹائٹل تشنا پٹیل،مکس ڈرٹ ارینا کے بیس کلومیٹرٹریک پر اسٹاک، پری پیئرڈ اورخواتین کے مقابلوں میں ملک بھرسے ماہرڈرائیوروںنے شرکت کی۔ پری پیئرڈ کٹیگری میں سلطان نے پہلی پوزیشن لی،تیزترین وقت کاایوارڈ بھی ان کے نام رہا، رونی پٹیل دوسرے اورآصف امام تیسرے نمبرپررہے۔سٹاک کٹیگری اے میں جیون ہوتھ پہلے ،شعیب ملک دوسرے اورامام علی شاہ تیسرے نمبرپررہے۔خواتین میں تشنا پٹیل نے مقررہ فاصلہ 17منٹ 49.99 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی اورخدیجہ شریف21 منٹ 10 سیکنڈ میں طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
دفاعی چیمپیئن سلمی خان پریکٹس کے دوران گاڑی الٹنے سے زخمی ہوگئیں،جس کے باعث ریس میں شریک نہ ہوئیں، سلطان محمد علی کو3 لاکھ اورجیون ہوتھ کو2لاکھ روپے انعام ملا۔ جیپ ریلی میں دفاعی چیمپئن آصف امام سمیت 45ریسرز نے حصہ لیا،یہ راستہ 20کلومیٹرپر مشتمل تھا، پچھلی باریہ 12 کلومیٹر کا تھا۔ اے پری پیڈ کیٹیگری میںمحمد علی خان سلطان نے مقررہ فاصلہ 14منٹ 6سیکنڈ میں جبکہ دوسرے نمبر پررونی پٹیل نے 14منٹ 26 سیکنڈ میں عبور کیا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔