سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ تکنیک کا کوئی ثانی نہیں برائن لارا
اپنے بیٹے سے کہوں گا کہ وہ میری نہیں بلکہ بلکہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ کی ویڈیوز دیکھے، برائن لارا
لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا نے بھارت کے مایا ناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو دنیا میں سب سے بہترین بیٹنگ تکنیک رکھنے والے کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے ٹنڈولکر کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برائن لارا کا کہنا تھا کہ اگر ان کا بیٹا کرکٹ کھیلنے کا شوقین ہوا تو وہ اسے یہ تو نہیں کہوں گا کہ وہ میری بیٹنگ ویڈیوز نہ دیکھے مگر یہ ضرور کہیں گے کہ ٹنڈولکر کی بیٹنگ ویڈیوز دیکھے کیونکہ ان کی تکنیک دنیا میں سب سے زیادہ بہتر ہے۔
برائن لارا نے ٹنڈولکرکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج تک کسی بھی کھلاڑی کو ٹنڈولکر سے بہتر تکنیک کے ساتھ باولنگ اٹیک کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا، ایک لیجنڈری بلے باز کے لئے جس نے 25 سال تک کرکٹ کھیلی ہو اس کے لئے اپنے چاہنے والوں کی توقعات پر پورا اترنا بہت مشکل ہوتا ہے، ٹنڈولکر نے مجھ سے کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا اور میری ریٹائرمنٹ کے 6 سال بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں یہ ان کی زبردست مہارت، فٹنس اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عظیم بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ ٹنڈولکر نے اپنی عمر کرکٹ کے لئے وقف کر دی اور اپنی قوم کے لئے بہت قربانیاں دیں اس لئے وہ ایک عظیم کھلاڑی کہلانے کے مستحق ہیں۔