سندھ میں یوم عاشور اور پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی،حیدرآْباد،سکھر،لاڑکانہ اورمیرپورخاص میں دہشتگردی کے خطرات کی نشاندہی کردی
RAWALPINDI:
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے یوم عاشور جب کہ پنجاب پولیس نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بندکرنے کی سفارش کردی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی حکومت کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں سندھ کے پانچ شہروں کراچی،حیدرآْباد،سکھر،لاڑکانہ اورمیرپورخاص میں دہشتگردی کے خطرات کی نشاندہی اور یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عاشورہ پر دہشت گردی کا خطرہ ہے اور ماتمی مجالس اور جلوسوں کو نشانہ بنانے کیلئے دھماکا خیز مواد ایل پی جی سیلنڈروں میں لایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی صوبے میں 9 اور10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر چکی ہے۔