سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس کلیم امام کا تبادلہ روک دیا
جب تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب نہیں آتا کلیم امام آئی جی سندھ رہیں گے ،سندھ ہائی کورٹ
سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کلیم امام کا تبادلہ فی الحال روک دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں، اس کے علاوہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کا طریقہ کار سندھ حکومت کے نئے قوانین پولیس ایکٹ 2019 کی بھی خلاف ورزی ہے، اس لئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی کو ہٹانے کے صوبائی کابینہ کے فیصلہ کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ صوبے اور وفاق کی مشاورت کے بعد آئی جی تبدیل ہوگا، بادی النظر میں آئی جی کو ہٹانے سے پہلے وفاق سے مشاورت نہیں کی گئی، سندھ حکومت کو آئی جی کی تبدیلی کے خط کا جواب نہیں ملا، جب تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب نہیں آتا کلیم امام آئی جی سندھ رہیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے آئی جی سندھ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ سندھ حکومت نے نئے آئی جی کے لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔