بظاہر سانحہ ماڈل ٹاوَن متاثرین سے کھلواڑ میں حکومت بھی شامل ہے لاہور ہائیکورٹ
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اتنا بےبس ہو گیا ہے اللہ ہی مہربانی کرے، جسٹس قاسم خان
ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاوَن کے مجرموں کا فیصلہ تو بعد میں ہو گا لیکن محسوس ایسا ہوتا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاوَن کے متاثرین سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاوَن کی نئی جے آئی ٹی کےخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے پیش کردہ جے آئی ٹی رپورٹ پر جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی پیش کی گئی رپورٹ مصدقہ نہیں ہے۔
دوران سماعت جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ ماڈل ٹاوَن کے مجرموں کا فیصلہ تو بعد میں ہو گا لیکن محسوس ایسا ہوتا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاوَن کے متاثرین سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور اور اس میں حکومت بھی شامل ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اتنا بےبس ہو گیا ہے اللہ ہی مہربانی کرے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو تمام متعلقہ افسران سمیت طلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام جے آئی ٹی رپورٹس اور متعلقہ دستاویزات بھی طلب کر لیں۔