صدر عارف علوی کا آٹے کے بحران سے اظہار لاعلمی

صدر پاکستان عارف علوی کا کراچی میں اسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ


ویب ڈیسک January 20, 2020
صدر پاکستان عارف علوی کا کراچی میں اسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ فوٹو:فائل

صدر مملکت عارف علوی نے ملک میں آٹے کے بحران سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

صدر پاکستان عارف علوی نے اچانک کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) اور قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ خاتون اوّل ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ دورے کا مقصد اسپتال کی حالت دیکھنا تھا، سندھ سمیت پورے ملک میں ایسے ادارے بننے چاہئیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر یہ اسپتال وفاق کے پاس جارہے ہیں، منتقلی کے دوران مریضوں کو نقصان نہ ہو اس پر کاربند ہیں، اسپتال کو مزید پانچ سو بستروں کی ضرورت ہے، ایک ایک بستر پر چار سے پانچ بچے موجود ہیں۔

ملک میں آٹے کا بحران اور اس کے ذمہ داروں کے تعین سے متعلق سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ اس کا مجھے پتہ نہیں لیکن پتہ ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |