آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

آل راؤنڈر ثناء میر کو نظر انداز کردیا گیا


Abbas Raza/ January 20, 2020
آل راؤنڈر ثناء میر کو نظر انداز کردیا گیا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کپتان بسمعہ معروف کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تاہم آل راؤنڈر ثناء میر کو نظر انداز کردیا گیا۔

ورلڈکپ کے لیے بسمہ معروف کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے دیگر اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید ، جویرہ ودود، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سادیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ ہیں۔

واضح رہے ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔