چینی اور آٹے کے بحران میں حکومت سے کوتاہی ہوئی ہے گورنر پنجاب

چینی اورآٹے کے بحران پرجلد قابو پالیا جائے گا، چوہدری محمد سرور


ویب ڈیسک January 20, 2020
چینی اورآٹے کے بحران پرجلد قابو پالیا جائے گا، چوہدری محمد سرور

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ چینی اور آٹے کے بحران میں کہیں نہ کہیں حکومت سے کوتاہی ہوئی ہے۔

آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک بیان میں کہا کہ چینی اورآٹے کے بحران پرجلد قابو پالیا جائے گا تاہم اس بحران میں کہیں نہ کہیں حکومت سے کوتاہی ہوئی ہے، پنجاب دوسرے صوبوں کو گندم کے حوالے سے مدد کررہا ہے، اپنےدوستوں کو کہتاہوں ہمیں احتیاط سے مستقبل کی پلاننگ کرنا چاہئے۔

واضح رہے ملک میں آٹے کی قیمتیوں میں اضافے کے بعد آج چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 5 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔