تحریک انصاف کے 20 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے الگ گروپ بنالیا

ناراض گروپ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پنجاب سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کا مطالبہ


ویب ڈیسک January 20, 2020
ناراض گروپ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پنجاب سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کا مطالبہ فوٹو: فائل

FAISALABAD: پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے گروپ بنالیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنالیا ہے، ناراض گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کامطالبہ کیا، اس کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات میں حلف بھی اٹھایا جس میں اعادہ کیا گیا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کرمطالبات منوائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سردار شہاب کا کہنا ہے کہ جنوبی اور وسطی پنجاب کے 20 ارکان نے گروپ بنایاہے جو جلد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرے گا اور مسائل کی نشاندہی سمیت اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

سردار شہاب کا کہنا تھا کہ گروپ کسی تبدیلی کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ ان اراکین کو صرف اپنے مسائل کے حل میں دلچسپی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے جب کہ آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی سےلڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔