پاک فوج نے گلگت میں برفباری میں پھنسے 22 طلبا کو نکال لیا

طلبا 5 روز سے شدید برفباری کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے جن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریسکیو کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 20, 2020
لمز کے طلبا گلگت میں اسکیننگ کیلئے گئے ہوئے تھے، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گلگت کے علاقے رتو میں برفباری میں پھنسے لمز کے 22 طلبا کو نکال لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت کے علاقے رتو میں ریسکیو آپریشن کے دوران برفباری میں پھنسے لمز کے 22 طلبا کو نکال لیا گیا، لمز کے 22 طلبا 5 روز سے رتو میں شدید برفباری کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے جن میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طلبا کو رتو سے ریسکیو کرکے راولپنڈی پہنچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لمز کے طلبا گلگت میں اسکیننگ کیلئے گئے ہوئے تھے جب کہ لمز انتظامیہ نے مدد کے لیے پاک آرمی سے رابطہ کیا تھا، آرمی چیف نے ان طلبا کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریسکیو کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔