کراچی میں آٹے کا بُحران ختم ہونے کی اُمید فلورملز کو1 لاکھ گندم کی بوریاں جاری

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 43 روپے کلو کے حساب سے فائن آٹے کی فروخت شروع


Ehtisham Mufti January 20, 2020
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 43 روپے کلو کے حساب سے فائن آٹے کی فروخت شروع۔ فوٹو : فائل

فلورملز کو پاسکو کی جانب سے 1 لاکھ گندم کی بوریاں جاری ہونے سے کراچی میں آٹے کا بحران ختم ہونے کی اُمید پیدا ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر بھر میں سرکاری نرخ 43 روپے کلوگرام کے حساب سے فائن آٹے کی فروخت شروع کردی گئی جب کہ مصنوعی بُحران کے خاتمے کے لئے حکومت سندھ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

محکمہ خوراک اور فلورملز کے تعاون سے کراچی کی فلورملوں نے شہرکے مختلف حصوں میں قائم بچت بازاروں میں ٹرکوں کےذریعے 10 کلوگرام آٹے کی بوری 430 روپے کے حساب سے فروخت کیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد مسعود نے ایکسپریس کو بتایاکہ پاسکو کے ڈیرہ اللہ یارگودام سےگندم کی 1 لاکھ بوریاں پیر کو کراچی پہنچ گئی ہیں جب کہ مزید 29 لاکھ گندم کی بوریاں این ایل سی کےذریعے پہنچائی جارہی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سندھ میں بدھ سےآٹےکی پیداوار اورسپلائی معمول پرآجائے گی جس کے بعد بڑھنے والی قیمتیں نیچے آنا شروع ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔