سرکاری و نجی سیکٹر کے پاس 1031ملین ٹن گندم کے ذخائر موجود

پاسکو اورصوبائی حکومتوں نے اپنے ٹارگٹ 6.2 ملین ٹن کی بجائے 4.03 ملین ٹن گندم پروکیورمنٹ کی۔


حسیب حنیف January 21, 2020
پاسکو اورصوبائی حکومتوں نے اپنے ٹارگٹ 6.2 ملین ٹن کی بجائے 4.03 ملین ٹن گندم پروکیورمنٹ کی۔ فوٹو : فائل

ملک میں اس وقت سرکاری اور نجی سیکٹر میں 10.31 ملین ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

رواں سال سندھ اوربلوچستان نے وفاق کی ہدایت کے باوجودگندم کی پروکیورمنٹ نہ کی، جس کے باعث پاسکو اورصوبائی حکومتوں نے اپنے ٹارگٹ 6.2 ملین ٹن کی بجائے 4.03 ملین ٹن گندم پروکیورمنٹ کی۔


ایکسپریس کو حاصل دستاویزکے مطابق رواں سال گندم کی 24.4 ملین ٹن پیداوار رہی،گزشتہ سال کا اسٹاک 3.7ملین ٹن تھا، رواں سال اورگزشتہ سال کے سٹاک کو ملاکر 28.2 ملین ٹن گندم ملک میں دستیاب ہے، رواں سال گندم کی مجمو عی ضرورت 26.9 ملین ٹن تھی، گزشتہ 8ماہ کے دوران ملک میں 17.9ملین ٹن گندم استعمال ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں