طالبعلم سے زیادتی کے الزام میں اسکول کا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

ملزم نے اسکول کے بچے سے دو روز قبل زیادتی کی۔


ویب ڈیسک January 21, 2020
ملزم نے اسکول کے بچے سے دو روز قبل زیادتی کی۔

پولیس نے کم عمر بچے سے زیادتی کے الزام میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پولیس نے کم عمر بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم رمضان نجی اسکول میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول کے بچے سے دو روز قبل زیادتی کی۔ بچے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس میں نوجوان نے 12 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ فورٹ عباس چک 272 ایچ آر میں نوجوان 12 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کی، بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں