پاکستان بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک January 21, 2020
سب سے کم مالیت کی ٹکٹ 500 روپے رکھی گئی ہے فوٹوایکسپریس

پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ شائقین کی بڑی تعداد نجی کوریئر کمپنی کی 21 برانچز سے ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہے۔



سیریز کی سب سے کم مالیت کی ٹکٹ 500 روپے رکھی گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ چار ہزار روپے ہے۔ ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شریک ہیں۔ شائقین شناختی کارڈ دکھا کر پانچ ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔



واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں