آئی ایم ایف کا پاکستان سمیت خطے میں صنفی خلا پر کرنے پر زور

خطے کے مکمل پوٹینشل کا استعمال یقینی بنانے کیلیے افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت پر توجہ دینا ضروری ہے۔


AFP November 12, 2013
خطے کے مکمل پوٹینشل کا استعمال یقینی بنانے کیلیے افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت پر توجہ دینا ضروری ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان پر مشتمل خطے (میناپ) میں صنفی خلا کو کم کرنے سے ایک دہائی میں علاقائی جی ڈی پی میں 10 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و وسطیٰ ایشیا مسعود احمد نے دبئی کانفرنس میں ریجنل اکنامک آئوٹ لک رپورٹ کے اجرا کے موقع پر کہا کہ خطے میں صنفی خلا ابھرتی معیشتوں میں مجموعی خلا سے 3گنا زیادہ ہے، اس خلا کو کم کر کے 2گنا تک محدود کرنے سے خطے کی جی ڈی پی میں 10 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوگا، خطے کے مکمل پوٹینشل کا استعمال یقینی بنانے کیلیے افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت پر توجہ دینا ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنفی خلا کی وجوہ سماجی وثقافتی اقدار سے لے کر ریگولیٹری رکاوٹوں تک پھیلی ہیں، خواتین کی خواندگی میں اضافے، ورکنگ والدین کیلیے فوائد، صنفی اجرتی خلا میں کمی، خواتین کی آزادانہ نقل وحرکت کی حمایت اور روزگار میں مساوی مواقع کی فراہمی سے متعلق پالیسیاں فرق پیدا کرسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں