کے پی کے میں انتظامیہ اور نانبائیوں میں مذاکرات کامیاب روٹی کے وزن اور قیمت پر اتفاق
نانبائی 115 گرام کی روٹی 10 روپے پر فروخت کریں گے، ترجمان ضلعی انتظامیہ
خیبر پختون خوا میں انتظامیہ اور نانبائیوں میں ہونے والے مذاکرات میں 115 گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا جس کے بعد نانبائیوں نے ہڑتال ختم کردی۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں نانبائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں 115 گرام کی روٹی 10 روپے اور 170 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا۔
مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد صدر نانبائیان ایسوسی ایشن نے کہا کہ روٹی کے وزن اور قیمت کا تعین ہونے کے بعد ہڑتال ختم کردی ہے۔
واضح رہے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کے بعد نان بائیوں کی روٹی کی قیمت بڑھانے کے لیے ہڑتال جاری تھی جس کی وجہ سے پشاور کے بیشتر تندور آج بھی بند تھے تاہم پشاور کے چارسدہ روڈ ، فردوس روڈ اور خیبر بازار سمیت بعض نان بائیوں کے تندور کھلے رہے جہاں ایک روٹی 60 روپے میں فروخت ہورہی تھی۔