قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سابق رکن اسمبلی نثار پنہور گرفتار

احمد پنہور کو گلستان جوہر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا


ویب ڈیسک January 21, 2020
نثار پنہور 2008 میں ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر رُکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رکن نثار احمد پنہور کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی نثار احمد پنہور کو گلستان جوہر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔

نثار احمد پنہور کے بیٹے محسن پنہور نے اپنے والد کو حراست میں لئے جانے کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام میرے والد کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ نثار احمد پنہور 2008 میں ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر رُکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں