امریکا میں زیر تربیت پائلٹ نے لینڈنگ کے دوران طیارہ گرا دیا

پائلٹ اور مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے


ویب ڈیسک January 21, 2020
پائلٹ اور مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، فوٹو : امریکی میڈیا

امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ زیر تربیت پائلٹ کے قابو سے باہر ہو کر رن وے کے اطراف برفیلی زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کاؤنٹی ڈیشوٹس میں نجی طور پر طیارے اُڑانے والوں کے زیر استعمال 'سن ریور ایئرپورٹ ' پر ایک چھوٹے انجن والا مسافر بردار طیارہ زیر تربیت پائلٹ کی ناتجربے کاری کی نذر ہوگیا۔

ایک انجن والا طیارہ کیسنا 172 لینڈنگ کے دوران رن وے کے اطراف برف سے ڈھکی زمین پر گر کر تباہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں آگ نہیں لگی اور معجزانہ طور پر طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر محفوظ رہے۔

عینی شاہدین اس وقت حیران رہ گئے جب طیارے کے اگلے حصے کے ملبے سے زیر تربیت پائلٹ اور مسافر باہر نکل کر اپنے قدموں پر چلتے ہوئے رن وے تک آئے، دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پہ در پہ چھوٹے طیاروں کے حادثے کے واقعات سے پریشان شہری انتظامیہ اور سول ایوی ایشن نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان حادثوں کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور سدباب کے لیے تجاویز بھی پیش کرنے کی مجاز ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں