عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی پاکستان میں اضافہ
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 950 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1556 ڈالرکی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 950 روپے اور فی 10 گرام قیمت بڑھ کر77 ہزار 118 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1030 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 883 روپے پر مستحکم رہی۔