پنجاب میں سی این جی 7 دن بعد آج صرف 8 گھنٹے کیلیے فراہم کی جائے گی

سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر نے ہفتے میں ایک روز کیلئے گیس فراہمی کو معاشی قتل قرار دے دیا


Staff Reporter January 21, 2020
سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر نے ہفتے میں ایک روز کیلئے گیس فراہمی کو معاشی قتل قرار دے دیا ۔ فوٹو : فائل

پنجاب بھر میں ایک ہفتے بعد آج صرف 12 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق کل سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ آئندہ ہفتے گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، سردی کی وجہ سے سوئی گیس کی طلب زائد ہونے پر سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں صرف ایک روز کے لیے گیس فراہم کی جارہی ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث عبداللہ پراچہ نے ہفتے میں ایک روز کے لیے گیس فراہمی کو معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی این جی سیکٹر پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جب کہ عوام کو بھی سستا فیول دستیاب نہیں ہو رہا۔

انہوں نے وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس سے مطالبہ کیا کہ کم از کم ہفتہ میں چار سے پانچ روز گیس بلاتعطل فراہم کی جائے تاکہ سی این جی اسٹیشن پر کام کرنے والے ہزاروں افراد بے روزگار نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں