ٹریفک پولیس کا مرکزی جلوسوں کے روٹ اور متبادل راستوں کا اعلان

مرکزی جلوس مقررہ وقت پرنشتر پارک سےبرآمدہوکرروایتی راستوں سےہوکرحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پرختم ہونگے


Staff Reporter November 13, 2013
10محرم کو کیماڑی کی ٹریفک شریں جناح روڈ جائیگی،جلوس کے روٹ پر کسی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی،ڈی آئی جی ٹریفک ۔ فوٹو : ایکسپریس

ٹریفک پولیس نے8،9اور 10محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد عارف خان کے اعلامیے کے مطابق 8 محرم الحرام کو مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے نشتر پارک سے شروع ہوکر سر شاہ نواز بھٹو روڈ، ایم اے جناح روڈ ، منسفیلڈ اسٹریٹ ، پریڈی ، اسٹریٹ ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ ، بابائے اردو روڈ نشتر روڈ بارہ امام ، الطاف حسین روڈ ، بولٹن مارکیٹ بمبئی بازار ، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں بار گاہ پر اختتام پذیر ہوگا، 9 محرم الحرام کوصبح 9 بجے مرکزی جلوس امام بار گاہ سے برآمد ہو کر مارٹن روڈ امام بارگاہ اور پھر نشتر پارک پہنچے گا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی، جلوس12بجے نشتر پارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سر شاہ نواز روڈ ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ ، پریڈی اسٹریٹ ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ ، بولٹن مارکیٹ ، بمبئی بازار ، کھارادر ، نواب خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام ہوگا،10محرم الحرام کی صبح 9 بجے نشتر پارک میں مجلس ہو گی اور بعدازاں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا۔

حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام ہو گا،جلوس جیسے ہی نشتر پارک سے برآمد ہو گا شہر کی جانب آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار، بہادر یار جنگ روڈ ، انکل سر یا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا جو ٹریفک ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آ رہا ہوگا اسے لسیبلہ چوک سے نشتر روڈ گارڈن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔



جو ٹریفک لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آرہا ہو گا اسے تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہو گی وہ تمام ٹریفک جو سپر ہائی وے ، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہیں انھیں لیاقت آباد 10 نمبر سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا وہ تمام ٹریفک جو قومی شاہراہ سے شہر کی طرف جائے گا انھیں براستہ راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ ، سر شاہ سلیمان روڈ ، حسن اسکوائر ، لیاقت آباد 10 نمبر ، ناظم آباد چورنگی نمبر 2 حبیب چیک چوک ، اسٹیٹ ایونیو روڈ ، شر شاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی ۔

ہر قسم کے ٹریفک کو گرو مندر چوک سے آگے جلوس کے روٹس پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، تمام قسم کے چھوٹے ٹریفک کو جو کہ مزار قائد کی طرف سے براستہ ایم اے جناح روڈ کی جانب آئے گا اسے بہادر یار جنگ روڈ پر موڑ دیا جائے گا، کسی بھی گاڑی کو کسی بھی حالت میں نمائش چوک کی جانب جانے کی اجازت نہ ہو گی،تمام قسم کا ٹریفک جو نمائش چوک کی جانب جائے گا اسے سوسائٹی آفس چورنگی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، سوائے ان گاڑیوں کے جنکی ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا ۔

جب جلوس کا اگلا سرا ایم اے جناح روڈ ، منسفلیڈ اسٹریٹ پر پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اور دوسری کالونیوں کی طرف جانا چاہے گا اس کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف پریڈی اسٹریٹ ، ایم اے جناح روڈ ، کورٹ روڈ چوک ، فریسکو چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی،10محرم الحرام کو تمام ٹریفک جو کہ کیماڑی کی جانب سے آرہا ہے اسے مسان روڈ سے شریں جناح روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا اور وہ تمام ٹریفک جو کہ ویسٹ ہارف اور ماڑی پور کی جانب سے آ رہی ہے اسے ائی سی آئی پل سے آگے آنے نہیں دیا جائے گا اس کے علاوہ 9اور 10محرم الحرام کی درمیانی شب تازیوں پر مشتمل جلوس شہر کے مختلف حصوں سے برآمد ہو گا جس کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں