انڈر 19 کرکٹ کراچی وائٹس نے حیدرآباد کو 7 وکٹ سے زیر کرلیا
نور ولی اور فعاذ نے 4،4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،بلوز نے راولپنڈی کو 8 وکٹ سے ہرا دیا
قومی ون ڈے انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس نے حیدرآباد کو 7 وکٹ سے زیر کر لیا، نور ولی اور فعاذ اﷲ نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی بلوز نے راولپنڈی کو 8 وکٹ سے ہرا دیا، سعید رضا نے چار وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں کراچی وائٹس کیخلاف حیدر آباد کی ٹیم صرف 119 رنز پر ہی ہمت ہار گئی،نور ولی اور فعاذ اللہ نے4، 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فاتح ٹیم نے ہدف3 وکٹ پر پورا کر لیا،ارسلان بشیر 37 کاشف بلال33 اور مرزا سجاد بیگ26رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ ظہور الہیٰ اسٹیڈیم گجرات میں کراچی بلوز کیخلاف راولپنڈی کی اننگز134 رنز پر تمام ہو گئی، ذیشان ملک50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سعید رضا نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کراچی نے ہدف صرف 2 وکٹ پر 30.2 اوورز میں پورا کر لیا،سعد عالم نے 44 اور شایان جہانگیر نے39 رنزبنائے۔لاہور شالیمار نے ڈیرہ مراد جمالی کو یکطرفہ مقابلے میں9 وکٹ سے مات دے دی، یو بی ایل گرائونڈ کراچی میں ڈیرہ مراد جمالی کی پوری ٹیم 27.5 اوورز میں صرف110 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، محمد پنا 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،شہرود خان نے4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
فہد فاروق ، علی مصطفی اور محمد رمیز نے2، 2 وکٹیں لیں، فاتح ٹیم نے ہدف صرف ایک وکٹ پر پورا کر لیا،فہد عثمان 47 اور ایاز الرحمان44 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم گڑھی خدا بخش میں کوئٹہ نے لاڑکانہ کو 6 وکٹوں سے ہرایا،لاڑکانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے175 رنز بنائے، محمد عمران 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، چاہت علی نے 39رنز بنائے، غلام محمد نے4بیٹسمینوںکو قابو کیا۔کوئٹہ نے ہدف 40.2 اوورز میں 4 وکٹ پر پورا کر لیا،کلیم اور عابد علی نے54، 54 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ غلام حیدر نے36 رنز اسکور کیے۔ مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں کے آر ایل نے این بی پی کو 104 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 9 وکٹ پر247 رنز بنائے، نثار آفریدی71، عاصم علی 60 اور سعید اللہ59رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عاشق علی اور محمد اصغر نے3 ، 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
جواب میں این بی پی کی ٹیم143رنز پر آئوٹ ہو گئی،سعود شکیل 37 اور حسن رضا 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نقی رضا، عرفان الہی اور علی احمد نے3 ،3 وکٹیں لیں۔ میر پور کرکٹ اسٹیڈیم آزاد جموں کشمیر میں پورٹ قاسم نے اسٹیٹ بینک کو28 رنز سے ہرایا، ناکام ٹیم177 رنز پر آئوٹ ہو گئی، محمد وجاہت نے47 اور سبحان خان نے 24 رنز بنائے، خالد خیل، علی مرتضیٰ اور بلال منظور نے 2، 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیم بظاہر آسان نظر آنے والا ہدف حاصل کرنے کے بجائے صرف 149 رنز ہی بنا سکی، دانیال راجپوت اور خالد خیل نے بالترتیب 33 اور 22 رنز بنائے۔علی رضا اور خورشد شاہ 4، 4 جبکہ محمد اسد 2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ پول سی میں شیخوپورہ اسٹیڈیم میں لاہور راوی نے فاٹا ریجن کے خلاف 101 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے8وکٹ پر253 رنز بنائے،حمزہ اکبر نے93 اور کامران افضل نے 48 رنز اسکور کیے، مصطفی حنیف نے2 ، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں کرامت علی کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے فاٹا کی ٹیم152 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
برہان الدین 61رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودھا میں قسمت نے فیصل آباد کا ساتھ دیا جس نے حریف سائیڈ اسلام آباد کو 26 رنز سے ہرایا۔فیصل آباد نے8 وکٹ پر 223 رنز بنائے، تیمور سلطان نے 51، اور سمر گلزار نے 50رنز اسکور کیے۔ نعیم شہزاد نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اسلام آباد کی ٹیم اعتزاز کھوکھر کی عمدہ بولنگ کی بدولت197 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ اعتزاز نے 4کھلاڑیوں کو رخصت کیا، محمد عمیر نے61 اور عمر عزیز کیانی نے58 رنز بنائے۔گھوٹکی کرکٹ اسٹیڈیم صوابی میں ایبٹ آباد نے پشاور کو170 رنز سے زیر کیا،ایبٹ آباد نے محمد وقاص کی شاندار سنچری اور محمد طارق کے 87 رنز کی بدولت2 وکٹ پر 273 رنز بنائے، جواد امجد53رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پشاور کی ٹیم103 پر ڈھیر ہو گئی۔محب اللہ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان احمدنے5کھلاڑیوں کو پویلین بجھوا کر اپنی ٹیم کی فتح کا راستہ ہموار کیا۔پول ڈی میں ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں ملتان ریجن نے بہاولپور کو 6 وکٹوں سے ہرایا،بہاولپور نے 9وکٹ پر215رنز بنائے، بابر صدیقی 49، عاقب جاوید 47، اور ذیشان اکرم38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جواب میں ملتان کو عمران رفیق کے ناٹ آئوٹ54اور یوسف بابر کے48 رنز نے فتح دلا دی۔