سانحہ پی آئی سی انکوائری میں 2 پولیس افسر قصوروار قرار

ایس ایس پی آپریشن محمد نوید اور ایس پی سول لائن دوست محمد کو ذمہ دار ٹھہرا یا گیا


Numainda Express January 22, 2020
فوری کارروائی نہ کرنے پر ہلاکتیں ہوئیں، رپورٹ پر آئندہ کابینہ اجلاس میں سزا دی جائے گی

سانحہ پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں دو پولیس افسران کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشن محمد نوید اور ایس پی سول لائن دوست محمد کو انکوائری کمیٹی نے ذمے دار ٹھہرا یا ہے، سانحہ پی آئی سی کی انکوائری رپوٹ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کو کابینہ اجلاس میں پیش گئی تھی تاہم آئندہ کابینہ اجلاس میں ان افسران کو سزادی جائے گئی۔

انکوائری کمیٹی کے مطابق فوری کارروائی نہ کرنے پر پی آئی سی میں ہلاکتیں ہوئی ، واٹرکین کا استعمال ہوتا تو وکلا آگئے نہ جاتے، ذرائع کے مطابق دیگر افسران کو معاملے سے بچا لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |