4 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدے گئے اسکینرز مینٹنس ہونے کی وجہ سے خراب ہوگئے

4کروڑوں روپے کی لاگت سے خریدے گے اسکینرزکی مینٹنس پر51 لاکھ روپے سے زائد کی رقم درکار ہے

اسکینرز پڑ ے رہنے سے ان پر گرد جمع رہی ہے فوٹوفائل

ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں اور ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت اور سیکیورٹی کےلئے4کروڑ روپے کی لاگت سے خریدے گے اسکینرز مینٹنس نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہوگے ہیں۔

وزارت ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں سیکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کے حوالے سے4کروڑ روپے کی لاگت سے8 اسکینرز خریدے تھے جن میں دو اسکینر لاہور ریلوے اسٹیشن،دواسکینر کراچی ریلوے اسٹیشن،دو سکینر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن،ایک اسکینر روہڑی ریلوے اسٹیشن اور ایک اسکینر فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر نصب کیا گیا تھا۔


ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو داخل ہونے سے قبل اپنا سامان ان اسکینرز سے چیک کروانا ہوتا تھا جس سے سیکیورٹی کے حوالے سے بہتر نتائج سامنے آئے تھے اور متعدد مسافروں سے اسکینرز سے سامان کی چیک کے دوران غیر ممنوع مواد اورآتش گیر مادہ اور دیگر ایسی چیزیں پکڑی گی تھیں جو دوران سفر لیکر جانا منع ہیں اور بعض ایسی چیزیں جن میں اسحلہ اور دیگر اور مواد بھی پکڑا گیا جو قانونی طور پر لیکر جانا منع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4کروڑوں روپے کی لاگت سے خریدے گے اسکینرزکی مینٹنس پر51 لاکھ روپے سے زائد کی رقم درکار ہے لیکن محکمہ کے پاس فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان اسکینرز کی بروقت مینٹنس نہیں کروائی جاسکی ہے جس کی وجہ سے یہ سکینرز بند پڑے ہوئے ہیں اور ان پر گرد جمع رہی ہیں۔
Load Next Story