قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اسلام آباد میں ختم

کھلاڑی 18 نومبر کو دوبارہ لاہور میں اکٹھے ہوکر مشقوں کا آغاز کریں گے

کھلاڑی 18 نومبر کو دوبارہ لاہور میں اکٹھے ہوکر مشقوں کا آغاز کریں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلیے قومی تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ گذشتہ روز اسلام آباد میں ختم ہو گیا،کھلاڑی18نومبر کو دوبارہ لاہور میں اکٹھے ہوکر مشقوں کا آغازکریں گے۔

چیف کوچ منظور الحسن سینئر کے مطابق اسکواڈ نے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں دلجمعی کے ساتھ ٹریننگ کی، ورلڈ کپ میں میڈلز کی دوڑ میں شامل ہونے کیلیے پُرعزم ہوں۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ کھلاڑیوں نے گذشتہ روزصبح کے سیشن میں نصیر بندہ اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ کی جس کے بعد ایک ہفتے کے لیے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔کیمپ میں ٹریننگ کرنے والوں میںگول کیپر مظہر عباس، امین یوسف، عدنان شکور، امجد علی، علی حیدر اور طلال خالد، فل بیکس مشتاق، زوہیب اشرف، علیم بلال، حافظ عمار طیب، اسد عزیز، وسیم عباس اور عثمان تنویر، ہاف بیکس محمد کاشف جاوید، تصور عباس، علی حسن فراز، کامران آصف، نیر، عدنان، محمد صہیب اور عثمان تنویر،فارورڈز محمد عرفان، محمد عمیر، عدنان انور، محسن صابر، ایوب علی، احمد زبیر، علی شان، عبدالقیوم ڈوگر، محمد رضوان، رضوان، اویس، عبدالخالق، وسیم اسلم، عبدالکریم خان، فہد اللہ خان، اکبر علی، صابر علی،حماد آصف علی اورمحمد اسد بشیر شامل ہیں۔




یاد رہے کہ میگا ایونٹ کیلیے تربیتی کیمپ2 مرحلوں میں لگایا جا رہا ہے۔ پہلا کیمپ20 اکتوبر سے12 نومبر تک اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میںجاری رہا،دوسرے مرحلے میں کھلاڑی 18 نومبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 6 سے 15 دسمبر تک بھارت میں ہو گا،میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے16 ٹیمیںٹائٹل کیلیے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ کیمپ کمانڈنٹ منظور الحسن سینئر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، امید کرتا ہے کہ گرین شرٹس ورلڈ کپ میں میڈل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ایشین چیمپئنزٹرافی میں قومی ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑی18 نومبر کو لاہور میں ہونے والے کیمپ میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے، ان کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لے کر4،5روز تک حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیں گے۔
Load Next Story