بلدیاتی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن خودتیار نہیں خورشید شاہ

7لاکھ بیلٹ پیپرزیومیہ چھاپے جائیں تب بھی مقررتاریخ پربیلٹ پیپرزکی چھپائی ممکن نہیں، ،خورشید شاہ


Staff Reporter November 13, 2013
بلدیا تی انتخابات مکمل تیاری کے ساتھ مارچ تک ہوں توشفاف ہونگے،کراچی ایئرپورٹ پرگفتگو فوٹو: فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کے رہنمااورقومی اسمبلی کے قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن خودہی بلدیاتی کرانے کی پوزیشن میں نہیں۔

الیکشن سے ہمیں کوئی تکلیف نہیں،اصل مسئلہ الیکشن کمیشن کو ہوگاکیونکہ ان کی تیاری مکمل نہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اب تک ڈسڑکٹ ریٹرننگ آفیسرزاورریٹرننگ آفیسرز کواپنی ڈیوٹیزکابھی نہیں پتہ ہے اورنہ ہی ان کی ٹریننگ کی جاسکی ہے۔



اگر7لاکھ بیلٹ پیپرزبھی روزانہ چھاپے جائیں تب بھی الیکشن کی تاریخ تک ملک بھر میں بیلٹ پیپرزکی چھپائی مکمل ہونامشکل ہے،الیکشن کے دن بیلٹ پیپرز کی تقسیم اورانتخابی تھیلوں کی فراہمی کسی طرح بھی ممکن نہیں ہوگی۔انھوں نے کہاکہ اسمبلی میں ایک بارپھربلدیاتی انتخابات کے التواکے لیے قراردادمنظورکی گئی ہے،اگرپھربھی اس طرح الیکشن ہوئے اوردھاندلی ہوئی تویہ ملک کوبڑانقصان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |