لاہور میں آٹا چکی مالکان کی اپنے خلاف مقدمات درج ہونے پر ہڑتال

صوبائی دارالحکومت کی چکیاں بند ہوگئیں اور آٹے کی مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا


ویب ڈیسک January 22, 2020
صوبائی دارالحکومت کی چکیاں بند ہوگئیں اور آٹے کی مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

صوبائی دارالحکومت میں چکی مالکان کیخلاف انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے جس پر چکی اونرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی۔

ہڑتال کے باعث صوبائی دارالحکومت کی چکیاں بند ہوگئیں اور آٹے کی مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آٹاچکی اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمان نے بتایا کہ ہم غیر معینہ مدت کے لیے چکیاں بند کر رہے ہیں، چکی مالکان کو آٹا 60 روپے فی کلو فروخت کرنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے، انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہونے کے باوجود چھاپےمارے گئے اور تعاون کے باجود ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

عبدالرحمان نے کہا کہ ہمارے ارکان پر مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کیا گیا، پولیس ایف آئی آرز کی نقول فراہم نہیں کر رہی اور تھانے جانیوالے ہمارے ممبران کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔

کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بھی چکی مالکان کیساتھ ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں