چیمبر میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں جج کیخلاف مقدمہ درج
پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدایت کے بعد جج کے خلاف دفعہ 376 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
KARACHI:
چیمبر میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جج امتیاز حسین بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سلمیٰ بروہی نے الزام لگایا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو نے بیان لینے کے بہانے اپنے چیمبر میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد جج کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کردیا گیا تھا اور اب جج کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس اسٹیشن سیہون میں ایس ایچ او مظہر حسین نائچ کی مدعیت میں لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ لڑکی سلمیٰ بروہی سے دارالامان لاڑکانہ میں لیے گئے تازہ بیان کے بعد جج کے خلاف قانونی کارروائی میں یہ پیش رفت ہوئی۔
ڈی ایس پی سہون بشیر کھونہارو نے سلمیٰ بروہی سے دارالامان انتظامیہ کے سامنے دوسرا بیان لیا جس میں اس نے زیادتی کی تصدیق کی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر جج کے خلاف مقدمے میں دفعہ 376 اور 506 شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے پر مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کرکے سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔