سنی اتحاد کونسل نے طالبان سے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

طالبان ہتھیارپھینک کرامن کاراستہ اختیارکریں،ریاستی اتھارٹی تسلیم کریں،صاحبزادہ حامد

طالبان ہتھیارپھینک کرامن کاراستہ اختیارکریں،ریاستی اتھارٹی تسلیم کریں،صاحبزادہ حامد فوٹو: فائل

PESHAWAR:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل سے وابستہ شیوخ الحدیث اورجید علمائے کرام سے مشاورت کے بعد طالبان کے مناظرے کاچیلنج قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان جس چینل پرچاہیں مذاکرات کریں ہم تیار ہیں۔

اسلامی ریاست کیخلاف مسلح بغاوت کرنے والے پاکستانی طالبان اسلامی ریاست کااسلامی آئین تسلیم کریں تاکہ پاکستان کوکمزورکرنے کی امریکی سازش کوناکام بنایا جاسکے۔




طالبان ہتھیارپھینک کرامن کاراستہ اختیارکریں اور ریاستی اتھارٹی تسلیم کریں کیونکہ پاکستانی طالبان کی خونی کارروائیوں کی وجہ سے اسلام بدنام، پاکستان کمزوراورہزاروں خاندان تباہ ہوچکے،پاکستانی طالبان کا طرزعمل اسلامی جہادکے اصولوں اورشرائط کے منافی ہے۔
Load Next Story