کراچی میں آتشزدگی سے 200 جھگیاں خاکستر سردی میں غریب افراد دربدر

جھگیوں کے مکین اپنا مال اسباب جلتا دیکھ کر زارو قطار روتے رہے


Numainda Express January 22, 2020
جھگیوں کے مکین اپنا مال اسباب جلتا دیکھ کر زارو قطار روتے رہے فوٹو:رپورٹر

PESHAWAR: تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھگیوں میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث 200 جھگیاں اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ 450 سے 500 افراد متاثر ہوئے، تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگتے ہی جھگیوں کے مکینوں میں چیخ و پکار مچ گئی جبکہ خواتین چھوٹے بچوں کو سینے سے لگائے جان بچانے کے لیے محفوظ مقام کی جانب دوڑتی ہوئی دکھائی دیں۔ دیگر مکین جھگیوں سے قیمتی سامان نکالنے کی کوششیں کرتے رہے تاہم جان بچانے کے لیے انھیں بھی اپنا سامان چھوڑ کر وہاں سے ہٹنا پڑا۔

جھگیوں کے مکین اپنا مال اسباب جلتا دیکھ کر زارو قطار روتے رہے جبکہ خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ آگ نے ہمارے سروں سے چھت چھین لی اب اس سرد موسم میں اپنے بال بچوں کے ساتھ کہاں جائیں۔

content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں