آٹا بحران کیسے اورکس نےپیداکیا حکومت سے جواب طلب
لاہور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فوڈ پنجاب اور ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کو پیش ہونے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے آٹا مہنگا ہونے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیاجائے بحران کیسے پیداہوااورکس نےپیداکیا ۔
عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فوڈ پنجاب اور ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم نے گندم بحران پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی
درخوست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی، گندم 29روپے فی کلو کے حساب سے برآمد کی گئی اور اس پر بھاری ریبیٹ بھی دیا گیا۔