تمام این جی اوز اور پاور کمپنیوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

خصوصی اکنامک وایکسپورٹ پراسیسنگ زونز سے بھی تفصیل 20 نومبر تک فراہم کرنیکی ہدایت


Irshad Ansari November 13, 2013
ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفسز کو خطوط جاری کردیے، ٹیکسز چھوٹ کا پتہ چلایا جائیگا۔ فوٹو: فائل

ایف بی آرنے ملک میں کام کرنیوالی تمام این جی اوز،خصوصی اکنامک زونز، ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اورنجی بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں کے اثاثہ جات،ان کی حاصل کردہ آمدنی اور ظاہر کردہ آمدنی، اخراجات وواجبات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سینئر افسرایف بی آرنے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ ملک بھرمیں قائم 18 ریجنل ٹیکس آفس اور3 لارج ٹیکس پیئر یونٹس کے چیف کمشنرز کو خطوط لکھے گئے ہیں جسکے ساتھ ایک پُرفارما کا نمونہ بھی بھجوایاگیاہے اور تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے بھجوائے جانیوالے پر فارمے کے نمونے کے مطابق تمام آرٹی اوزاورایل ٹی یوزکی حدودمیں قائم تمام این جی اوز، خصوصی اکنامک زونز،ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اور نجی بجلی پیداکرنیوالی کمپنیوں کے نام ،پتہ جات اور ٹیکس ائیر 2012 اثاثہ جات،انکی حاصل کردہ آمدنی اورظاہرکردہ آمدنی، اخراجات وواجبات سمیت دیگرتمام کوائف کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔



ذرائع نے بتایاکہ تمام فیلڈ آفسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ20 نومبرتک تمام ترتفصیلات تیارکرکے ایف بی آر کو بھجوائی جائیں۔ چھان بین کے دوران اس بات کاپتہ چلایا جائیگا کہ این جی اوز،خصوصی اکنامک زونز، ایکسپورٹ پراسیسنگ زونزاورنجی بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں کو ٹیکسوںکی مد میں دی جانیوالی چھوٹ اور رعایت کاغلط استعمال تو نہیں کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |