ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے وزیرخارجہ

امریکی صدر نے یقین دلایا کہ وہ کشمیر کے مسئلے پربات کریں گے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک January 22, 2020
وزیراعظم نے  صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پرسپورٹ کا کہا، وزیرخارجہ 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید رہی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، میں خود بھی ملاقات میں موجود تھا اور وزیراعظم نے اہم ایشوز اٹھائے، وزیراعظم نے صدرٹرمپ کوٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا کہا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اقدامات کا بتایا اور صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پرسپورٹ کا کہا، افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے پر بھی بات ہوئی جب کہ ٹرمپ کو ایران کے معاملے پرتشویش سے آگاہ کیا، ملاقات میں فیصلہ ہو ا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا جس پر امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان کوپسند کرتا ہوں اور ان پر اعتماد کرتا ہوں، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے، انہوں نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پربات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |