پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمی پر تشویش ہے آئی ایم ایف

روپیہ مزید سستا ہونیکا امکان، بیرونی ذرائع کی کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوسکتے ہیں


News Agencies November 13, 2013
روپیہ مزید سستا ہونیکا امکان، بیرونی ذرائع کی کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے، سرمایہ کاری کی کمی تشویش کا باعث ہے،پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے خطے کی معاشی جائزہ رپورٹ میں پاکستانی معیشت، مہنگائی، سرمایہ کاری، روپے کی قدر میں کمی اور دیگر عوامل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمی باعث تشویش جبکہ روپے کی قدر میں کمی مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے۔



پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیرونی ذرائع کی کمی سے زرمبادلہ گھٹ سکتے ہیں۔ جاری کھاتوں کا خسارہ کم اور غیرفعال قرضوں کا حجم بھی آہستگی سے ختم ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان کے قرض جی ڈی پی کے 66 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |