الیکشن کمیشن اب بھی سپریم کورٹ سے مہلت کے لیے پرامید

سپریم کورٹ رجسٹرارکی جانب سے واضح پیغام پرکہ سپریم کورٹ دی گئی تاریخوں کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے۔


Wajid Hameed November 13, 2013
سپریم کورٹ رجسٹرارکی جانب سے واضح پیغام پرکہ سپریم کورٹ دی گئی تاریخوں کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد ہونے کے بعدافسران سکتے میں ہیں۔

سپریم کورٹ رجسٹرارکی جانب سے واضح پیغام پرکہ سپریم کورٹ دی گئی تاریخوں کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے، اس کے بعدالیکشن کمیشن حکام نے بلدیاتی انتخابات کوممکن بنانے کیلیے متعلقہ اداروںسے مشاورت کا سلسلہ شروع کرنے کے بجائے ساری توجہ چیمبراپیل دائرکرنے پرمرکوزرکھی جبکہ بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے حوالے سے سرکاری کارپویشنوںاور مقناطیسی سیاہی کی تیاری کے لیے پی سی ایس آئی آرنے 7دسمبرکی تاریخ کو50 کروڑ بیلٹ پیپراور22 لاکھ سیاہی کے پیڈ تیارکرنے کے ہدف کوناممکن قراردے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں