خلیل الرحمان قمر کا خواتین سے متعلق ایک اور بیان سوشل میڈیا پر وائرل

لوگوں سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے کوئی خلیل الرحمان کو چپ کروادے، سوشل میڈیا صارفین


ویب ڈیسک January 22, 2020
یہ دیکھ کر دکھ ہورہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کی اس بات کو وہاں موجود لوگ پسند بھی کررہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

خواتین سے متعلق متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہور مصنف خلیل الرحمان قمر کا ایک اوربیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

خلیل الرحمان قمر کا نام پاکستان کے نامور مصنفوں میں ہوتا ہے تاہم جہاں لوگ انہیں ان کی تحریروں اور مکالموں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں وہیں خواتین سے متعلق متنازع بیانات دینے کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

حال ہی میں ڈراما سیریل ''میرے پاس تم ہو'' کی مقبولیت کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈرامے کے پروڈیوسر، اداکار اور ہدایت کار سمیت تمام لوگوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں جہاں فنکاروں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنے تجربات لوگوں کے ساتھ شیئر کیے وہیں تقریب میں خلیل الرحمان کا خواتین سے متعلق بولا گیا ایک جملہ وائرل ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ''میرے پاس تم ہو''کی آخری قسط رکوانے کیلئے درخواست دائر

خلیل الرحمان قمر نے عورت اور بے وفائی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ''عورت فطرتاً بے وفا نہیں ہوتی، اور جو بے وفا ہوتی ہے وہ فطرتاً عورت نہیں ہوتی۔'' خلیل الرحمان قمر کی اس بات پر وہاں موجود تمام مردوں نے تو تالیاں بجائیں تاہم تقریب میں بیٹھی کسی عورت نے تالی نہیں بجائی۔

https://twitter.com/sethimirajee/status/1219851555328942080

سوشل میڈیا پر بھی خلیل الرحمان قمر کے اس جملے کو لے کر ان پر تنقید کی جارہی ہے لوگ طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ واہ اس بے ہودہ بات پر لوگ تالیاں بجارہے ہیں۔



فرح رحمان نامی خاتون نے تقریب منعقد کرنے والی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا بہت شرمناک ہے کہ کس طرح لوگ اس بیمار ذہنیت کے انسان کو اپنے خیالات کا پروپیگنڈہ کرنے کے لیے جگہ اور پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔ اور یہ دیکھ کر دکھ ہورہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کی اس بات کو وہاں موجود لوگ پسند بھی کررہے ہیں میری تمام لوگوں سے درخواست ہے مہربانی کرکے کوئی خلیل الرحمان کو چپ کروادے۔



واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے خواتین کی برابری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر خواتین مردوں کی برابری چاہتی ہیں تو مردوں کا ریپ بھی کرلیں۔ ان کی اس بات پر انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B7k_Up0FfgC/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں