اسلام سے پہلے میرا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا گلوکارہ جینیفر گراؤٹ

بطور انسان اور مسلمان ہمارا فرض ہے کہ اپنے باطن کو صاف کریں، جینیفر گراؤٹ


ویب ڈیسک January 22, 2020
میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے، گلوکارہ جینیفر گراؤٹ۔ فوٹو: فائل

نومسلم امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے۔

بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کرنا ایک انتہائی خاص ہے اور اپنی آواز کو کسی طریقے سے بھی استعمال کر لینا ایک نعمت ہے۔


جینیفر کا کہنا ہے کہ اسلام سے پہلے میرا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا۔ بلکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا ہے۔ اس لئے قرآن کو سمجھنے کے لیے ایک استاد کی خدمات حاصل کی ہیں۔ کیوں کہ اس سے قبل وہ زیادہ تر تلاوت سن کر اس کی نقل کر رہی تھیں۔


بطور ایک انسان اور بطور ایک مسلمان ہمارا کام ہے کہ اپنے باطن کی افزائش پر کام کریں۔ صرف خدا کو ہی معلوم ہے کہ ہم حقیقت میں کیسے ہیں اس لیے میں کسی کا ظاہری حال دیکھ کر یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ وہ کیسا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی آواز میں تلاوت کلام پاک کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گلوکارہ جینیفر گروٹ یوٹیوب پر تلاوت کی وڈیوز کافی مقبول ہیں۔ یوٹیوب چینل پراُن کے فلوورز کی تعداد 39 ہزار سے زائد ہے جب کہ چند ماہ قبل فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں