بنوں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا حملہ 2 اہلکار زخمی ایک حملہ آور ہلاک

حملہ آوروں کی تعداد 30 کے قریب تھی، جنہوں نے چوکی پر 10 سے 12 راکٹ داغے اور فائرنگ کی، پولیس


ویب ڈیسک November 13, 2013
حملہ آوروں کی تعداد 30 کے قریب تھی، جنہوں نے چوکی پر 10 سے 12 راکٹ داغے اور فائرنگ کی، پولیس۔ فوٹو فائل

DELHI: شیخ لنڈک پولیس چوکی پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں شیخ لنڈک پولیس چوکی پر مسلح دہشت گردوں نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 30 کے قریب تھی، جنہوں نے چوکی پر 10 سے 12 راکٹ داغے اور فائرنگ کی، تاہم حملے کے وقت پولیس چوکی پر 20 پولیس اہلکار موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں