سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں جامع مذاکرات اور دونوں ممالک میں دہشت گردی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک November 13, 2013
سرتاج عزیر اور من موہن سنگھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے بھی شرکت کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، جامع مذاکرات اور دونوں ممالک میں دہشت گردی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے بھی شرکت کی۔

سرتاج عزیز نے گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے بھی ملاقات کی جس میں جس میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون اور امن عمل کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ سرتاج عزیز کی جانب سے حالیہ دورہ بھارت موجودہ حکومت کے کسی نمائندے کا پہلا باضابطہ دورہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں