الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کا پرانا شیڈول منسوخ کر دیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

عدالتی فیصلے کے مطابق ہی بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے گا،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی مہلت ملنے کے بعد سندھ اور پنجاب کا پرانا شیڈول منسوخ کر دیا۔


سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے مطابق سپریم کورٹ سے مہلت ملنے کے بعد سندھ اور پنجاب کا پرانا شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ آگے بڑھے گا اور نئے شیڈول کا اجرا ہوگا۔

واضح الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے مزید مہلت کی استعدا کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش کردہ نیا انتخابی شیڈول منظور کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتیں ملکر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے کریں۔

Recommended Stories

Load Next Story