ڈرون حملے روکنے کی حکومتی ضمانت تک 20 نومبر سے نیٹو سپلائی روک دی جائے گی تحریک انصاف

دھرنے کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے تمام ضلعی تنظیموں کو تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے، صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی

دھرنے کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے تمام ضلعی تنظیموں کو تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے، صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے 20 نومبر کو اٹک میں نیٹو سپلائی روکنے کے لیے دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت ڈرون حملے روکنے کی ضمانت نہیں دیتی۔


صوبائی وزیر صحت اور پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری شوکت یوسف زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا ایک دن کے لیے نہیں بلکہ اس وقت تک ہوگا جب تک وفاقی حکومت ڈرون حملے روکنے کی ضمانت نہیں دے دیتی اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے تمام ضلعی تنظیموں کو تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے سے براہ راست اثر خیبر پختونخوا پر پڑتا ہے، ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں لہٰذا اب ہمیں ڈرون حملے روکنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔
Load Next Story